نکاح کے وقت ختم نبوتۖ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار

نکاح کے وقت ختم نبوتۖ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار

لاہور( آن لائن ) وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے نکاح کے لیے ختم نبوتۖ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

پرویز الٰہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوتۖ کے حلف

نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوتۖ کے حلف نامے والے نئے فارم دیے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نکاح نامہ میں ختم نبوتۖ پر ایمان کاحلف شامل ہونے پرقوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

نکاح رجسٹراروں کو نئے فارم نہ دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور نئے فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.