ڈالر 250 کا ہوگیا

ڈالر 250 کا ہوگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جو

انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر پیسے مہنگا ہو کر 250

روپے کا ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 3 روپے 92 پیسے مہنگا ہو کر 245 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسی طرح گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 244 روپے کا ہو گیا تھا جو آج مزید 2 روپے اضافے کے بعد 246 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 19 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 296 ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.