سینئر سیاستدان نے چوہدری شجاعت حسین کو مشورہ دے دیا

سینئر سیاستدان نے چوہدری شجاعت حسین کو مشورہ دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے اُس کی سیاسی وجوہات ہیں۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں اتنا بڑا بحران آیا کہ معیشت برے طریقے سے متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سمجھ رہے ہیں۔

کہ جو کچھ ہو رہا ہے، اُس کی سیاسی وجوہات ہیں، ان سیاسی وجوہات سے غریب آدمی کو کوئی غرض نہیں۔ جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ

چوہدری شجاعت حسین ریفرنس فائل کریں تو چوہدری پرویز الہٰی نااہل ہو سکتے ہیں۔اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اہم نکات پر مشاورت جاری ہے، بطور پارٹی ہیڈ چوہدری شجاعت الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پرویز الہٰی اور پارلیمانی لیڈر سمیت تمام ارکان نے پارٹی ہیڈ سے بغاوت کی۔پی پی رہنما نے کہا کہ حکومتی اتحاد مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر ردِعمل سامنے آگیا۔ریحام خان نے پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر

پی ٹی آئی کارکنان کی خوش دیکھ کر ٹوئٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر تحریکِ انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیدی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.