پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کھیل سکے گا یا نہیں ؟ بڑی خبر آگئی

پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کھیل سکے گا یا نہیں ؟ بڑی خبر آگئی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑا دھچکا لگ گیا۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں

246 رنز کی ہار سے قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی۔ پاکستان کے پاس جیت کی صورت

میں دوسری پوزیشن پر پہنچنے کے قوی امکانات تھے جو کہ معدوم ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں سری لنکا نے آسٹریلیا اور پاکستان کے خلاف سیریز برابر کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ پہلے، آسٹریلیا دوسرے، سری لنکا تیسرے، بھارت چوتھے، پاکستان پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے جبکہ انگلیںڈ کی ٹیم ساتویں نمبر پر قابض ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے پریشر آتا ہے اور سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی ایسا ہی ہوا۔

بابر اعظم نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں میچ کی صورتحال پر بات کی اور کہا کہ آ ج صبح آغاز میں پچ مختلف نہیں تھی، ہلکی بارش کے بعد وکٹ سے اسپنرز کو مدد ملی، پچ کا زیادہ مسئلہ نہیں تھا، ہماری پارٹنر شپ ویسی نہیں لگی جیسی لگنی چاہئیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں تحمل کے ساتھ بیٹنگ کرنی چاہیے جو ہماری بیٹنگ میں نظر نہیں آیا،

ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے سے مجھ پر پریشر آیا لیکن جس طرح جے سوریا نے بولنگ کی انہیں کریڈٹ دینا چاہیے۔انھوں نے سری لنکن بولر کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ پراباتھ جے سوریا بڑھے تحمل کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں اور اس کا انہیں تجربہ بھی ہے، وہ تسلسل کے ساتھ ایک لائن پر بولنگ کرتے ہیں یہی ان کے لیے اہم چیز ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ماضی میں اچھے ہدف کا تعاقب کیا ہو تو اس سے اعتماد آتا ہے، اسی اعتماد کے ساتھ اس میچ میں آئے تھے، ہمیں یقین تھا کہ ہم اس میچ میں اچھا کر سکتے ہیں لیکن ہمارا بیٹنگ یونٹ تحمل کے ساتھ نہیں کھیلا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.