شرمیلا فاروقی کی ’ سوئمنگ پول‘ سے تصاویرمنظرعام پر آگئیں! دیکھنے والے بس دیکھتے ہی رہ گئے

شرمیلا فاروقی کی ’ سوئمنگ پول‘ سے تصاویرمنظرعام پر آگئیں! دیکھنے والے بس دیکھتے ہی رہ گئے

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شرمیلا فاروقی ان دنوں مالدیپ میں موجود ہیں۔ جہاں وہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوئمنگ کے دوران لی گئی تصاویر شیئرکی ہیں۔ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شرمیلا فاروقی ان دنوں

اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ جہاں انہوں نے اپنی سالگرہ بھی منائی اور اپنے خاص دن کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں سے تصاویر بھی شیئرکیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سوئمنگ پول میں موجود ہیں اور ان کے ہاتھ میں جوس کا گلاس ہے۔ اس تصویر کی کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ سالگرہ کی صبح ایسی ہی ہونی چاہیے۔

الحمدللہ۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک دوسری تصویر میں انہیں اپنے شوہر کے ساتھ ڈنر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصاویر کو کافی سراہا جارہا ہے اور شرمیلا فاروقی کو سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات بھی ملے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.