پنجاب میں گورنر راج لگانے کیلئے سمری پر کام شروع

پنجاب میں گورنر راج لگانے کیلئے سمری پر کام شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ کل سپریم کورٹ کے حکم کے بعد چودھری پرویز الہی نے وزیر اعلی پنجاب کے عہددے کا حلف اُٹھا لیا ہے

حلف اُٹھانے کے بعد وزارتوں کی تقیسم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے تاہم وفاق کے ارادے کچھ اور ہی ہیں۔

جب کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ میں نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کیلئے سمری پر کام شروع کر دیا ہے ،

گورنرراج کی سمری وزارت داخلہ میں تیار ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ میرا پنجاب میں داخلہ بند کیا توگورنر راج لگانے کا جواز ہو گا،

ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی نے بھی وفاق پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو اسے روکیں گے ،پنجاب یا خیبر پختونخوا (کے پی )سے چڑھائی کا فیصلہ کیا تو وہیں سے روکیں گے ۔
مسلم لیگ( ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ انکوائری ہو رہی ہے ،عمران خان کی کرپشن سامنے آ رہی ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے مزید عدم استحکام پیدا ہوا ہے،

نواز شریف واپس آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے ،عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن )کا فیصلہ تھا کہ عام انتخابات کی طرف جایا جائے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر راج کے نفاذ کی کھل کر مخالفت کردی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ آج دو ٹوک فیصلہ آیا ہے اگر کسی نے گورنر راج کی غلطی کی تو بیوقوفی ہوگی، یہ گھنٹوں بھی نہیں چل پائے گا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ گورنر راج لگانے والا منہ کی کھائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.