پنجاب کے عوام کیلئے اچھی خبر!!! عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

پنجاب کے عوام کیلئے اچھی خبر!!! عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی حکومت واپس آنے کے بعد صوبے میں صحت انصاف کارڈ،

لنگر خانے اور پناہ گاہیں دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی

رہنماؤں کا اہم اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس کے دوران عمران خان نے قانونی ٹیم کو مبادکباد دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات میں مشاورت پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا

جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ سبطین خان کو دیئے جانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق پنجاب میں صحت انصاف کارڈ، لنگر خانے اور پناہ گاہیں دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف فوری طور پر عدم اعتماد لائی جائے گی جبکہ عمران خان جمعرات کو لاہور کا دورہ کریں گے، اس دورے کے دوران پی ٹی آئی چیئر مین صوبائی کابینہ کی بھی منظوری دیں گے۔

اجلاس کے دوران عمران خان نے خطاب کرتے رہوئے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے ملک کو تباہ کر دیا، عوام جاگ چکی ہے، ضمنی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنا دیا، قوم کو پتہ چل چکا ہے کون جھوٹا ہے اور کون سچا ہے، سپریم کورٹ نے آئین و قانون کی مطابق سچ کا ساتھ دیا۔ د وسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مونس الٰہی نے وفاقی وزیر داخلہ کو جواب دیا کہ رانا ثنا اللہ صاحب چوددھری پرویز الٰہی کو حلف لئے 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے اور آپ کی ہوائیاں پہلے ہی اڑ گئی ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں، ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.