’ملک میں مارشل لا ء جیسے حالات بنا دیئے گئے ہیں‘‘تہلکہ خیز دعویٰ

’ملک میں مارشل لا ء جیسے حالات بنا دیئے گئے ہیں‘‘تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور( نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصا ف وسطی پنجاب کی صدریاسمین راشد نے کہاہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی ہی حکومت بنے گی،15نشستیں ہم نے لی ہیں

پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت مضبوط نہ ہو تو وہ

غلط طریقے سے چپکنے کی کوشش نہ کرتے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نا اندیشی کے باعث

مارشل لا ء کی طرح کے حالات بنا دیئے گئے، مسلم لیگ (ن)عوام میں کتنی مقبول ہے یہ ضمنی انتخاب سے ان کو اندازہ ہوگیا ہے، رانا صاحب آپ کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ

رانا صاحب باہر نکلیں آپ کو پتا چلے گا کہ عوام کس پارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہاکہ جب فیصلے حق میں آتے ہیں تو یہ مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں اور کہتے ہیں

حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے اور عدالتی نظام زندہ ہے ،جب فیصلہ خلاف آتا ہے تو اداروں پر حملے شروع کر دیتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ڈاکو موومنٹ نے ملک کو اضطراب میں رکھا ہے ، یہ دھونس سے عدالت پردبائو ڈالنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.