رانا ثنا کی گورنر راج کی دھمکی!!! مونس الہٰی بھی میدان میں آگئے، بڑا بیان دے دیا

رانا ثنا کی گورنر راج کی دھمکی!!! مونس الہٰی بھی میدان میں آگئے، بڑا بیان دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مونس الٰہی نے وفاقی وزیر داخلہ کو جواب دیا کہ

رانا ثنا اللہ صاحب چوددھری پرویز الٰہی کو حلف لئے 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے اور آپ کی ہوائیاں پہلے ہی اڑ گئی ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں، ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا تو ایک منٹ نہیں لگاؤں گا پنجاب اسمبلی توڑ دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی،

جس کے دوران سبطین خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سمیت اہم فیصلے کئے گئے۔ عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی، ملاقات میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔ اس موقع پر پنجاب کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی، ڈپٹی سپیکر اور پنجاب کابینہ سمیت اہم تقرریوں پر مشاورت ہوئی۔

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سپیکر کی نشست کیلئے شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی متحرک تھے جبکہ میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال بھی سپیکر شپ کی دوڑ میں شامل تھے تاہم پارٹی قیادت نے سبطین خان کا نام فائنل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.