سپریم کورٹ سے عمران خان کے حق میں ایک اور شاندار خبر۔۔۔۔ تحریک انصاف کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں

سپریم کورٹ سے عمران خان کے حق میں ایک اور شاندار خبر۔۔۔۔ تحریک انصاف کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق عمران خان کی درخواست پر

اعتراضات ختم کردئیے سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات پر ان

چیمبر سماعت کی۔سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست میں متعلقہ فورم پر نہ جانے اور براہ راست سپریم کورٹ آنے پراعتراضات عائد کئے تھے۔

عمران خان نے آئندہ انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دلوانے کے لئے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.