حکمران جماعت کی اتحادی پارٹی کو جھٹکا!!! سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

حکمران جماعت کی اتحادی پارٹی کو جھٹکا!!! سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایم کیو ایم کی بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت

وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کا کہہ دیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کروا دے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کروانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے سندھ حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔

ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ 27 اگست کو لوکل باڈیز الیکشن ہے، دو ہفتوں کا وقت دیا گیا پھر سندھ حکومت کہے گی کہ پولنگ قریب ہے۔ عدالت نے 4 اگست تک سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے ذخائر کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ فصل تک اجرا کے ساتھ بفراسٹاک یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر، ممکنہ طلب اور درآمد کے ٹینڈرز پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ پونے 4 برس میں گندم کے ذخائر کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں گزشتہ دورِ حکومت میں غذائی بحران آتے رہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گندم کی طلب اور ذخائر کے لیے جامع منصوبہ بندی نہ کرکے 22 کروڑ عوام کے ساتھ نا انصافی کی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گندم کی آئندہ فصل تک اجرا کے ساتھ بفر اسٹاک یقینی بنایا جائے اور گندم کی درآمد کے دوران معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ سے مدد لی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.