ترک ڈرامہ ارطغرل کی اداکارہ ” حلیمہ سلطان” کی نئی تصاویر نے مداحوں کی نیندیں اڑا دیں

ترک ڈرامہ ارطغرل کی اداکارہ ” حلیمہ سلطان” کی نئی تصاویر نے مداحوں کی نیندیں اڑا دیں

استنبول (ویب ڈیسک) ترکی کی خوبصورت اداکارہ اور ڈرامہ ارطغرل کی اداکارہ حلیمہ سلطان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ۔

اپنی بہترین اداکاری ، بے مثال خوبصورتی اور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کے کردار میں شاندار اداکاری کر کے اسراء بیلجک نے شہرت کی

بلندیوں کو چھو لیا ہے ، “ارظغرل” میں نبھائے جانے والے کردار کے برعکس اسراء بیلجک اپنی حقیقی زندگی میں ایک روشن خیال شخصیت ہیں جو اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی دلکش تصاویر پیش کرتی رہتی ہیں ۔

اس بار اسراء بیلجک نے ایک دلکش مقام پر اپنی خوابیدہ تصویر شیئر کی جس میں وہ مغربی لباس میں انتہائی دلکش اور معصوم نظر آرہی ہیں ۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں

جبکہ اسراء بیلجک کے چاہنے والوں نےبڑی تعداد میں انہیں لائکس دیے اور کمنٹس میں اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔اسراء بیلجک اس وقت ترک ڈرامہ سیریل “کاننسز ٹاپریکلر ” میں نظر آر ہی ہیں جہاں ان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ارطغرل میں توتکن کا کردار ادا کرنے والے اداکار اگر گیونز بھی شامل ہیں ۔ ڈرامے کا پریمیئر 29 ستمبر 2021 کو ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.