حیران کن طریقہ واردات ملاحظہ کریں

حیران کن طریقہ واردات ملاحظہ کریں

لاہور (ویب ڈیسک) ایک یہودی نے روس چھوڑ کر اسرائیل میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت لی اور روس سے روانہ ہوا۔ ائرپورٹ پر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو

لینن کا ایک مجسمہ بر آمد ہوا۔ انسپکٹر نے پوچھا، یہ کیا ہے؟یہودی نے کہا۔۔ جناب، آپ نے غلط سوال کیا ہے! آپ کو کہنا چاہیے تھا یہ کون ہے؟

یہ لینن ہے، جس نے اشتراکیت کے ذریعے روسی قوم کی خدمت کی میں ان کا بڑا فین ہوں اس لیے یادگار کے طور پر ان کا مجسمہ اپنے ساتھ لے جا رہا ہوں۔روسی انسپکٹر بڑا متاثر ہوا اور کہا، جاو ٹھیک ہے۔۔

یہودی ماسکو سے تل ابیب ائرپورٹ پر اترا تو ان کے سامان کی تلاشی لی گئی اور وہ مجسمہ بر آمد ہوا تو انسپکٹر نے پوچھا، یہ کیا ہے؟یہودی نے کہا۔ آپ کا سوال غلط ہے آپ کو کہنا چاہیے تھا کہ یہ کون ہے؟

یہ مجرم لینن ہے یہی وہ پاگل ہے جس کی وجہ سے میں روس چھوڑنے پر مجبور ہوا!اس کا مجسمہ میں یادگار کے طور پر اپنے ساتھ لایا ہے تاکہ صبح و شام اس کو دیکھ کر اس پر لعنت بھیج سکوں!اسرائیلی انسپکٹر متاثر ہوا اور کہا۔۔ جاؤ ٹھیک ہے۔۔۔یہودی اپنے گھر پہنچا اور مجسمہ نکال کر گھر کے ایک کونے میں سنبھال کر رکھ دیا۔

خیریت سے اسرئیل پہنچنے پر اس کے رشتہ دار ملنے آئے جن میں اس کا ایک بھتیجا بھی تھا،پوچھ بیٹھا۔۔ انکل یہ کون ہے؟۔۔یہودی بولا تمہارا سوال غلط ہے تمہیں یہ کہنا چاہیے تھا کہ یہ کیا ہے؟یہ دس کلو سونا ہے اس کو بغیر کسٹم کے لانا تھا میں نے اس کا مجسمہ بنوایا اور بغیر کسی ٹیکس اور کسٹم کے لانے میں کامیاب ہوا۔۔کہانی کی دُم:ہمارے سیاستدان اسی یہودی کے شاگرد ہیں۔جو بتاتے کچھ ہیں اور معاملہ اندر سے کچھ اور ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.