نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کی حمزہ شہباز کی کابینہ میں شمولیت سے معذرت، وجہ کیا بنی؟

نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کی حمزہ شہباز کی کابینہ میں شمولیت سے معذرت، وجہ کیا بنی؟

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نےپنجاب کابینہ کیلئے جو لسٹ فائنل کی اس میں ایم پی اے سیدہ میمنت محسن

المعروف جگنو محسن کا نام بھی شامل تھا، روزنامہ جنگ میں وارث حیدری کی شائع خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ٹیلی فون کر کے جگنو محسن کو اطلاع دی تاہم جگنو محسن نے یہ کہتے ہوئے

صوبائی وزیر کا منصب لینے سے معذرت کر لی کہ میرے والد کو فوت ہوئے ابھی 12دن گزرے ہیں ان کی موت کا صدمہ ویسے تو میں کبھی نہیں بھلا پاوں گی تاہم ابھی صدمے کی شدت میں ہوں

میاں نواز شریف میرے قائد ہیں انہیں کی قیادت میں ساری سیاست کروں گی میں ان کی ممنون ہوں عوامی حقوق کی جنگ جیتنے کیلئے ان کے بیانیہ پر گراس روٹ لیول تک عمل ضروری ہے نواز شریف کے حکم پرکارکن کی حیثیت سے عمل کروں گی،

جگنو محسن نےوزیر اعلی حمزہ شہباز کا بھی شکریہ ادا کیا،اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ جگنو محسن ایک دانشور کا مستقل صحافتی تعارف رکھتی ہیں ان کی جدوجہد جمہوریت کا اثاثہ ہے سیاسی فیصلوں میں ان کی رائےسے استفادہ کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ جگنو محسن معروف صحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.