(ن) لیگ نے وارننگ جاری کردی

(ن) لیگ نے وارننگ جاری کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے وارننگ دی ہے کہ اگر نواز شریف کے خلاف فیصلوں کو 15 دن میں

واپس نہ لیا گیا اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ نہ آیا تو پھر خونیں انقلاب آئے جسے ہم نہیں روک سکیں گے۔ ہمارے کارکن احتجاج کیلئے تیار ہو رہے ہیں ۔

احتجاج پنڈی ، اسلام آباد اور کہیں بھی ہوسکتا ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں جاوید لطیف نے کہا کہ کوئی ستمبر کو شوشا چھوڑ رہا ہے،

کوئی کہتا ہے آئی ایم ایف کے ملازمین پر مشتمل ٹیکنوکریٹ حکومت لائی جائے کبھی صدارتی نظام آجاتا ہے اور کبھی کہا جاتا ہے کہ 18 ویں ترمیم کو ختم کریں۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاہور میں سپریم کورٹ پر دھاوا بولا لیکن ادارے کی طرف سے ایف آئی آر کے لیے کوئی درخواست نہیں آئی ۔ ہمارے کارکن بھی صرف سپریم کورٹ کے اندر گئے تھے لیکن ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ نواز شریف سمیت سب کو لیول پلیئنگ فیلڈنگ دی جائے ۔ نواز شریف کی ساری اپیلوں کو فوری سنا جائے کل کا کیس بھی سپریم کورٹ کے فل بنچ کو سننا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.