نیوٹرلز! بہت ہوگئی، خدا کے واسطے پاکستان کا خیال کریں۔۔۔، شیریں مزاری بھی پھٹ پڑیں

نیوٹرلز! بہت ہوگئی، خدا کے واسطے پاکستان کا خیال کریں۔۔۔، شیریں مزاری بھی پھٹ پڑیں

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کو خاص پیغام ہے کہ بہت ہوگئی،

خدا کے واسطے پاکستان کا خیال کریں اور قوم کو الیکشن کراکے فیصلہ کرنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ نیوٹرلز اور ہینڈلرز نے سزا یافتہ کو حکومت دے دی ہے، ایک سزا یافتہ خاتون اب پی ڈی ایم کی لیڈر ہے، ڈی فیکٹو امپورٹڈ حکومت بھی مریم کے ہاتھ میں چلی گئی ہے

اور مریم نواز جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتی۔شیریں مزاری نے کہا کہ مریم کی پریس کانفرنس رولز آف بزنس کے خلاف ہے اس پر تحقیقات ہونی چاہیے، کوئی پرائیوٹ شہری بھی منسٹر سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس نہیں کرسکتا،

پرائیوٹ شہری کو اسٹیٹ سکیورٹی دی گئی، اسے وزیراعظم سیکرٹریٹ تک رسائی دی گئی وہاں خفیہ فائلیں ہوتی ہیں، مریم نواز بیل پر ہے وہ کورٹ اور ججرز پر حملے کررہی ہیں، ہینڈلرز خدا کے واسطے پاکستان کو کس حد تک تباہی کے راستے پر لے کر جائیں گے؟

صرف اس بات پر کہ عمران خان نےآزاد پالیسی بنائی ان لوگوں نے جس طرح پاکستان اور معیشت کو ڈبو دیا ہے پھر بھی وہ ان کے پیچھے ہیں، ان میں کیا خاصیت ہے؟ انہیں این آر او ٹو بھی مل گیا ہے، انہوں نے اپنی کرپشن معاف کرالی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہینڈلرز اس ملک سے اور کیا چاہتے ہیں؟ خدا کے واسطے پاکستان کا خیال کریں، ذاتی پسند اور ناپسند کو چھوڑ دیں، قوم کو الیکشن کراکے فیصلہ کرنے دیں کہ وہ عمران خان کے بیانیے کو سپورٹ کرے گی یا چوروں کے؟ نیوٹرلز کو خاص پیغام ہے کہ بہت ہوگئی، تین ماہ میں پاکستان کا جو حشر کیا وہ کبھی نہیں ہوا، ابھی بھی ہوش نہیں آئے گا تو کب آئے گا؟ جب امریکا کی فورسز آجائیں گی، جب سمجھیں گے، یہ میرا ان سے سوال ہے، جس طرح پی ڈی ایم والے پاکستان کا حشر کررہے ہیں آپ کو نظر نہیں آرہا، پوری قوم کو نظر آرہا ہے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.