اداکارہ مشعل خان کی ویڈیو وائرل!! سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

اداکارہ مشعل خان کی ویڈیو وائرل!! سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ وماڈل مشعل خان سوشل میڈیا پر کم ہی نظرآتی ہیں،

اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو ایک لڑکے کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا اظہار کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے

مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہور اداکارہ مشعل خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور یہی وجہ ہے کہ متعدد ڈراموں میں ان کو دیکھا جاسکتا ہے،

اداکارہ سوشل میڈیا پر کم ہی متحرک ہوتی ہیں۔ مشعل خان نے فلمی زندگی کا آغاز 2018ء میں سنو چندا میں بطور ٹیلی ویژن اداکارہ سے کیا۔ انہوں نے سنو چندا میں “کنزہ” کا کردار ادا کرکے مقبولیت حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک لڑکے کے ساتھ ڈانس سٹیپس کررہی ہیں جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں میوزک چل رہا ہے۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کمٹنس سیکشن میں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ نے اس کو پسند کرتے اداکارہ کی تعریف کی تو کچھ نے اس پر تنقید بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.