میری زندگی میں 3مرد آئے لیکن اللہ نے بچالیا، مس یونیورس بننے سے پہلے سڑکوں پر کیا کام کرتی تھی

میری زندگی میں 3مرد آئے لیکن اللہ نے بچالیا، مس یونیورس بننے سے پہلے سڑکوں پر کیا کام کرتی تھی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابقہ مِس یونیورس سشمیتا سین نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔حال ہی

میں سشمیتا اداکارہ ٹوئنکل کھنا کے ویب شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی کے

بارے میں گفتگو کی۔سابقہ مس ورلڈ نے اپنی شادی سے متعلق کہا کہ ‘میری زندگی میں تین مرد آئے جو بہترین شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے

میری دونوں گود لی گئی بیٹیوں کو بھی کھلے دل سے قبول کیا لیکن وہ کسی طرح سے خود کو غیر محفوظ سمجھتے تھے’۔

سشمیتا نے کہا ‘زندگی میں تین مرتبہ شادی کا سوچا لیکن شکر ہے کہ خدا نے مجھے بچا لیا، ورنہ پتا نہیں ہماری زندگیاں کس حد تک خراب ہوسکتی تھیں، خدا نے میری دونوں بیٹیوں کی بھی حفاظت کی’۔

اداکارہ نے اپنی بیٹیوں رینی اور ایلیسا کے بارے میں کہا کہ ‘انہوں نے ہمیشہ میری زندگی میں آنے والے مردوں کی عزت کی، مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ملتی تھی کہ دونوں میرے لیے ان افراد کو قبول کرتی تھیں اور ان سے محبت بھی کرتی تھیں’۔سشمیتا نے یہ بھی بتایا کہ مس یونیورس بننے سے قبل جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا تو اس وقت میں نے کریڈٹ کارڈز بھی فروخت کیے، میں لوگوں کی منت سماجت کیا کرتی تھی تاکہ وہ یہ کریڈٹ کارڈز خرید لیں۔واضح رہے کہ سشمیتا سین نے گزشتہ برس دسمبر میں خود سے 16 سال چھوٹے بوائے فرینڈ روہمن شال سے تعلقات ختم کرنے کی تصدیق کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.