وزیراعلیٰ کے انتخاب کے کیس میں نیا موڑ!!! چودھری شجاعت میدان میں آگئے، بڑا فیصلہ کرلیا

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے کیس میں نیا موڑ!!! چودھری شجاعت میدان میں آگئے، بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کی وزارت اعلی کا کیس آج دوبارہ سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں سُنے گی۔ جب کہ پی ڈی ایم کی جانب سے فل کورٹ سماعت کے لئے درخواست دائر کی جائے گی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ان کے صاحبزادے سالک حسین بھی روانہ ہوئے۔ چوہدری شجاعت حسین کل سپریم کورٹ میں خط کے معاملے پرپیش ہوں گے۔

سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کل ہوگی۔ دوسری جانب ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی منظم مہم چلائی جا رہی ہے، ججز کے خلاف گالم گلوچ مہم 529 اکاؤنٹس نے شروع کی جنھیں مریم نواز فالو کر رہی ہیں۔

ججز کے خلاف گالم گلوچ ٹرینڈ چلانے کے لیے تقریباً 11 ہزار ٹوئٹس کی گئیں، یہ منظم مہم ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے بعد شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا یہی رویہ رہا ہے،

جب بھی ان پر کوئی دباؤ آتا ہے تو یہ اسی طرح کا طریقہ کار اپناتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگی سوشل میڈیا سیل کے کرتا دھرتا تین شخصیات ہیں جن میں مریم نواز، مریم اورنگ زیب اور فہد حسین شامل ہیں۔ انھوں نے کہا سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مہم عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی سازش ہے، اس بار جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس ثاقب نثار کے خلاف گھٹیا مہم چلائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.