قومی اثاثوں کی فروخت!!!! اس پاگل پن کو کون روکے گا؟اہم خبر

قومی اثاثوں کی فروخت!!!! اس پاگل پن کو کون روکے گا؟اہم خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کابینہ نے قومی اثاثے فروخت کرنے کیلئے آرڈیننس سے منظوری دیدی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ اثاثوں کی فروخت کیلئے تمام ریگولیٹری چیک کو نظراندار کیا گیا ہے، اثاثوں کی

فروخت کے کابینہ کمیٹی فیصلوں کو عدالتوں میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسیاں ان اثاثوں کی فروخت کی تحقیقات کرسکتی ہیں، یہ اشتعال انگیز اقدام ہے،

منافع بخش اداروں کے حصص کی قیمتیں کم ہیں تو ہم کیوں فروخت کررہے ہیں؟۔شوکت ترین نے کہا کہ لیکویڈٹی کی وجہ سے چند سال سے

کوئی منافع نہیں دیا گیا، جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی ہے، کیا کوئی اس پاگل پن کو روکے گا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.