قوم تیاری پکڑ لے:اکتوبر نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے۔۔۔تیاری تہلکہ خیز پیشنگوئی کر دی گئی

قوم تیاری پکڑ لے:اکتوبر نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے۔۔۔تیاری تہلکہ خیز پیشنگوئی کر دی گئی

راولپنڈی ( ویب ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اکتوبر نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے‘ قوم تیاری پکڑلے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے؟

ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے؟۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اکتوبر نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے قوم تیاری پکڑلے، حمزہ اور شہباز شریف اپنا سامان پیک کرلیں

کیوں کہ پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم سی ڈی اے کا چئیرمین رہ جائے گا۔علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا اور تیسرے کی تیاری ہے

جب کہ اس سے بڑا معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کیا ہوگا کہ ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزید بڑھا ہے اور مفتاح سماعیل نے ایل پی جی پرلیوی بھی بڑھادی ہے جب کہ

مسلم لیگ ن نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیا ہے اس کے علاوہ فضل الرحمان اور زرداری بپھر گئے ہیں۔گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں،وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، آصف زرداری کا امیدوار بھی نہیں پھر بھی وہ چوہدری شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گئے جب کہ نواز شریف بھی اس سازش میں برابر کے شریک ہیں، اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا۔اس سے پہلے شیخ رشید نے کہا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے، لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے، سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا ورنہ اگر ڈالر 250 کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.