لاہور سے حیران کن واردات کی خبر

لاہور سے حیران کن واردات کی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) چوہنگ میں لرزہ خیز واردات ۔۔۔ شوہر کی عدم موجودگی میں سابق شوہر سے ملنے والی خاتون شمیم نے مبینہ طور پر اپنے موجودہ شوہر

کی جان لے لی۔ شمیم رضوان سے شادی کے بعد اپنے چار بچوں سمیت چوہنگ میں رہتی تھی۔ رضوان کی عدم موجودگی میں بیوی نے مبینہ طور پر

سابق شوہر طفیل کو گھر بلا لیا اور اچانک رضوان بھی گھر آگیا، جس پر جھگڑا ہوا تو

سابق شوہر طفیل نے ہتھوڑے کی مدد سے رضوان کو زندگی سے محروم کر دیا ۔ رضوان اور ملزم طفیل دونوں رکشہ ڈرائیور ہیں ۔

ملزم طفیل شکرگڑھ کا رہائشی جبکہ رضوان شیرا کوٹ لاہور کا رہائشی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر

طفیل کو گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقتول رضوان کی باڈی کو جناح ہسپتال بھیج دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.