نواز شریف شدید برہم : کیا اتحادیوں اور چند پارٹی رہنماؤں کی وجہ سے ن لیگ مشکل میں پھنسی؟؟ موجودہ سیاسی صورتحال نے سن کی ہوائیاں اڑا دیں

نواز شریف شدید برہم : کیا اتحادیوں اور چند پارٹی رہنماؤں کی وجہ سے ن لیگ مشکل میں پھنسی؟؟ موجودہ سیاسی صورتحال نے سن کی ہوائیاں اڑا دیں

لندن (ویب ڈیسک)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر نواز شریف سخت ناراض ہیں اور انہوں نے چند قریبی رہنماؤں سے اپنی اس ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سابق وزیراعظم نواز شریف سخت ناراض ہیں

اور انہوں نے اپنی اس ناراضی کا اظہار اپنے چند قریبی رہنماؤں سے کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف سمجھتے ہیں کہ اتحادیوں اور چند پارٹی رہنماؤں کی وجہ سے ن لیگ مشکل میں پھنسی ہے۔

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کی صورت میں نواز شریف دوبارہ اتحادیوں سے بات کریں گے۔ذرائع نے لیگی رہنما کے حوالے سے بتایا ہے کہ نواز شریف سوچتے ہیں کہ اگر ہمیں چلنے نہیں دیا گیا تو ہم قبل از وقت انتخابات کی طرف جائیں گے۔

واضح رہے کہ شہباز حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک جانب بڑھتی مہنگائی اور دوسری جانب عمران خان کے احتجاج نے وفاقی حکومت کو پریشان کر رکھا ہے تو دوسری جانب ملک کے سب سے بڑی آبادی والے صوبے پنجاب میں سیاسی عدم استحکام جاری ہے۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی درخواست پر حمزہ شہباز کا یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کرتے ہوئے پیر تک سماعت ملتوی کردی ہے۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد حمزہ شہباز پھر عبوری وزیراعلیٰ بن گئے ہیں اور وہ کوئی بڑا یا انتظامی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.