جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں!!! دعا زہرا کیس میں عدالت نے بڑا حکم دے دیا

جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں!!! دعا زہرا کیس میں عدالت نے بڑا حکم دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیاجائے، دعا زہراکی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیےجائیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیاجائے، دعا زہراکی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیےجائیں۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت پیشی سےقبل کسی بھی فریق کو دعا زہرا سے ملاقات نہ کرنے دی جائے۔ لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے کراچی پولیس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا کے تحفظ اور عدالت میں پیشی کی ذمہ داری انسپکٹر محمد علی اور اہلکار عزیزہ سلطانہ کی ہے۔ خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کے حکم پر پولیس نے دعا زہرا کی حوالگی کی درخواست

دائر کی تھی جبکہ سندھ ہائیکورٹ بھی دعا کو پیش کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق والدہ کی درخواست پر سماعت کی اور لڑکی کو یکم اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو حکم نامہ جاری کیا جس میں تفتیشی افسر کو دعا زہرا کو بحفاظت آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی تفتیشی افسرکو دعا زہرا کی لاہور سے کراچی منتقلی کاحکم دیا تھا، دعا کو کراچی منتقل کیا جائے تاکہ کیس اور کسٹڈی کا معاملہ نمٹایا جاسکے۔ عدالت نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں دعا زہرا کی والدہ نے درخواست دائرکی تھی اور دعا زہرا کے مفاد میں یہ درخواست منظور کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.