چودھری شجاعت پر بڑا دباؤ ہے مگر کون دباؤ ڈال رہاہے؟ مونس الہٰی نے خط کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا

چودھری شجاعت پر بڑا دباؤ ہے مگر کون دباؤ ڈال رہاہے؟ مونس الہٰی نے خط کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ق لیگی رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا تھا۔رہنما ق لیگ مونس الہٰی نے میڈیا سے گفتگو میں میں کہا ہے کہ ان کی چودھری شجاعت سے خط کے متعلق بات ہوئی تھی،انہوں نے ان سے پوچھا۔

کہ آپ نے کوئی خط لکھا ، جس پر چودھری شجاعت نے کہا جی میں نے خط لکھا ہے۔مونس الہٰی نے کہا کہ خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواہاں ہوں لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں۔

جس پر مونس الہٰی نے جواب دیا کہ اسکا مطلب کہ پرویزالہٰی الیکشن نہیں جیتیں گے۔رہنما ق لیگ مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں پنجاب میں پی ٹی آئی کے صدر کے نام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا صدر حماد اظہر کو بنائیں گے، لاہور کو نہیں چھوڑوں گا ہفتے میں 2 دن قیام کروں گا،سابق صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد متحرک ہیں مگر ان کے طبی معاملات ہیں،

نیوٹرلز کو کہا کہ جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ جائے گی۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ عوام کھڑی ہوجائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، حیران ہوں جس طرح لوگ ضمنی الیکشن کے لئےباہر نکلے،دوست مزاری کو سمجھ آرہی ہے وہ ٹھیک ہورہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.