تھپڑماریں گے تو مکا مارا جائے گا!!! کوئی ایسا الیکشن نہیں لڑیں گے جس میں ۔۔۔ ن لیگ نے صاف صاف بتا دیا

تھپڑماریں گے تو مکا مارا جائے گا!!! کوئی ایسا الیکشن نہیں لڑیں گے جس میں ۔۔۔ ن لیگ نے صاف صاف بتا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں کوئی ایسا الیکشن نہیں لڑیں گی جس میں انھیں دھکیلا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کی باتیں کر رہے ہیں، ہمیں مجبور کیا گیا کہ عمران خان کوانہی کی زبان میں جواب دیاجائے

عمران خان نے اداروں کودھمکا کرمن پسند فیصلےلینےکی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بقاکیلئے ہر ممکن کوششیں کیں، پارلیمنٹ کو اپنا اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے،

عمران خان نے معاملہ حل کرنا ہے تو پارلیمنٹ کے اندر ہوگا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان نے نیب کو سیاسی مقاصدکیلئے استعمال کیا، ان کے شر سے کون سا ادارہ محفوظ ہے؟

ہماری سیاست کو دھکا دے کر کنویں میں گرایا جا رہا ہے، ہم ایک جیسے قانون کا اطلاق چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں کوئی ایسا الیکشن نہیں لڑیں گی جس میں انہیں دھکیلا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا سامنا اب نئی مسلم لیگ ن سے ہوگا، تھپڑماریں گےتو مکا مارا جائے گا، کیسا لاڈلہ پلس ہے جو اپوزیشن میں رہ کر بھی انکی آنکھ کا تارا ہے۔ ن لیگی رہنما نے مطالبہ کیاکہ

ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔ دوسری جانب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائےبہت ہو گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‏اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی،بدتمیزی اور گالیوں کےدباؤ میں آ کر بار بار ایک ہی بنچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتےہیں،اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں،سارا وزن ترازو کے ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں تو ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے۔بہت ہو گیا۔ موجودہ سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا سلسلہ اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہےجس کے ذریعے آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے اپنی مرضی سے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا۔ آج اس کی ایک نئی تشریح کی جا رہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہچنے جسے کل پہنچا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.