پابندی کے باوجود بھارتی جہازوں کو پاکستان میں اترنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟ جانیںپاکستان کے ایئرسپیس کی اہمیت کے بارے میں چونکا دینے والے حقائق

پابندی کے باوجود بھارتی جہازوں کو پاکستان میں اترنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟ جانیںپاکستان کے ایئرسپیس کی اہمیت کے بارے میں چونکا دینے والے حقائق

اسلام آباد(ویب ڈیسک) زشتہ دنوں بھارت کی ایک فلائٹ کو کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ 16 اور 17جولائی کی درمیانی شب

میں بھارتی ائیر لائن’انڈیگو ایئر لائنز‘ کا طیارہ شارجہ سے حیدر آباد دکن جارہا تھا جس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ اس طیارے میں 196 افراد سوار تھے۔

کچھ دن قبل بھی اسپائس جیٹ کے ایک طیارے نے دہلی سے دبئی جاتے ہوئے اچانک فنی خرابی ہونے کی وجہ سے کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔اکثر لوگ اس حوالے سے سوال کرتے ہیں کہ

سرحدوں پراکثر ہی صورت حال کشیدہ رہنے اور روایتی حریف ہونے کے باوجود بھارتی طیاروں کو پاکستان میں لینڈ کرنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم اس حوالے سے معلومات فراہم کریں گے اور

یہ بھی بتائیں گے پاکستان کے ایئرسپیس کی کیا اہمیت ہے۔پاکستان، بھارتی جہازوں کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت کیوں دیتا ہے؟عالمی سول ایوی ایشن کے قوانین کے تحت خدانخواستہ کسی طیارے میں خرابی پیدا ہوجائے یا جہاز کے مسافروں میں سے کوئی ایک بھی ٹھیک نہ ہو،

کسی مریض کو طبی امداد کی ضرورت ہو یا طیارے میں آگ لگ جائے تو اس صورتحال کو ایمرجینسی سمجھا جاتا ہے پائلٹ اس بات کا فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے کہ ایمجنسی لینڈنگ کی جائے۔ اس صورت میں ہر ملک اور ہر ائیر پورٹ اس بات کا پابند ہے کہ تمام انتظامات مکمل کر کے ایمجنسی لینڈنگ مکمل کروائے چاہے وہ جہاز دشمن ملک کا ہی کیوں نہ ہو۔ اسی وجہ سے پڑوسی ملک ہونے کی وجہ سے بھارت کے طیارے پاکستان میں لینڈ کرتے ہیں اور عالمی ایوی ایشن کے قوانین کا پابند ہونے کی وجہ سے پاکستان بھارتی پرواز کو یہاں لینڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔پاکستانی ایئرسپیس کی اہمیت،پاکستان کا ایئرسپیس جغرافیائی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی ایئرسپیس پر 89 ائیر لائنز کے طیارے اڑتے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق دنیا بھر کی پروازوں کا 7، 8 فیصد پاکستان کی ائیر بیس سے ہو کر گزرتا ہے کیوں کہ دنیا کا درمیانی ملک ہونے کی وجہ سے ہر جانب کی پرواز یہاں سے ہو کر گزرتی ہے۔پاکستان کے دو ایف آئی آر،ایف آئی آر ایئرسپیس کے اس حصے کو کہتے ہیں جس میں ہر طیارے کو معلومات اور الرٹ رہنے کی سروس فراہم کی جاتی ہے۔ عالمی ایوی ایشن، ایف آئی بی آر کسی مخصوص ملک کے زیر انتظام دیتی ہے جو پاکستان میں ایک کراچی اور دوسرا لاہور میں ہے۔داخلہ بند کرنے پر بھارت کا نقصان،پاکستان کا ایئرسپیس کتنا اہم ہے اس بات کا اندازہ لگانے کے لئے یہ بتانا کافی ہوگا کہ 2019 میں پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاکستان نے بھارتی جہازوں کے اپنے ائیر بیس سے گزرنے پر پابندی لگا دی جس کی وجہ سے صرف چار مہینوں میں انڈیا کو 430 ارب کا نقصان ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.