سندھ کی خاتون ’ روزینہ جونیجو‘ کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش کرا دی گئی

سندھ کی خاتون ’ روزینہ جونیجو‘ کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش کرا دی گئی

کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ کے ضلع خیر پور میں گھریلو تشدد اور پولیس کی رشوت خوری کے خلاف ایک روز قبل تک احتجاج کرنے والی خاتون

روزینہ جونیجو کو پرسرار طور پر جان سے ماردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ کے علاقے خیر پور میں ایس ایس پی آفس کے باہر اپنے سابقہ

شوہر کے مظالم اور پولیس کی رشوت ستانی کے خلاف ایک روز قبل تک احتجاج کرنےو الی روزینہ جونیجو کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی صحافیوں کے مطابق روزینہ جونیجو نے احتجاج کے دوران سرکاری اداروں سے تحفظ کی اپیل کی تھی مگر اس بے سہارا اور مظلوم خاتون کی کسی نے نہیں سنی

اور آج اس آواز کو ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ویڈیو میں زرینہ جونیجو کہتی ہیں کہ شوہر زبردستی گھر میں گھس آتا ہے،

زبردستی بچہ لیکر گیا ہے۔ کورٹ گئی تو بولا ڈھائی تین لاکھ خرچہ آئے گا۔ ایس ایس پی کے پاس گئی تو

کہا بچہ باپ لیکر گیا ہے کوئی اغوا تو نہیں ہوا۔۔ ہر جگہ رشوت ہے، ہم غریب کہاں جائیں؟؟؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.