مونس الہٰی چودھری شجاعت سے ملنے کیوں گئے؟ ق لیگ کے رہنما نے ساری کہانی بیان کر دی

مونس الہٰی چودھری شجاعت سے ملنے کیوں گئے؟ ق لیگ کے رہنما نے ساری کہانی بیان کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کو کہا آپ ہماری وزارت اعلیٰ کو نہیں روک سکتے۔

اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکرپرسن کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے تعلق بچانے کیلئے ملاقات کیلئے گیا تھا

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کو کہا آپ ہماری وزارت اعلیٰ کو نہیں روک سکتے۔

اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکرپرسن کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے تعلق بچانے کیلئے ملاقات کیلئے گیا تھا، چوہدری شجاعت کوملاقات میں کہا تعلق بچانے آیا ہوں۔

مونس الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت کو کہا آپ ہماری وزارت اعلیٰ کو نہیں روک سکتے چوہدری شجاعت کےخط کاپارٹی ارکان پرقانونی فرق نہیں پڑتا ہمارےپاس ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے فیصلےکی واضح ہدایت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش تھی چوہدری شجاعت خط جاری نہ کریں تاکہ تعلق بچا رہے۔ مونس الہٰی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کل ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ساجد بھٹی کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں متفقہ طور پر طے ہوا تھا کہ پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔ ق لیگی رہنما نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ کل کی میٹنگ کے حوالے سے ایک دستاویز کا عکس بھی پوسٹ کیا ہے۔ مونس الہٰی نے اپنے اسی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہمیں ن لیگ یا ان کے اتحادیوں کے ذریعے نہیں بلکہ صرف عمران خان کے ذریعے وزارت اعلیٰ چاہیے۔ خیال رہے پنجاب اسمبلی میں پرویز الہی سمیت مسلم لیگ ق کے 7 اراکان اسمبلی نے چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں پرویز الہیٰ، ساجد بھٹی، خدیجہ عمر، شجاعت نواز اور عمار یاسر شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.