بریکنگ نیوز

بریکنگ نیوز

نئی دہلی(ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو نشانہ بنانے والوں میں سے دو ملزمان پولیس مقابلے میں پار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے گلوکار سدھو موسے والا کے مجرمان جگروپ سنگھ اور من پریت سنگھ اٹاری بارڈر کے علاقے میں پناہ لیے ہوئے تھے۔اطلاع ملنے پر

پولیس کی خصوصی پارٹی نے ریڈ کیا جس پر ملزمان نے جواباً آتشیں ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ کافی دیر جاری رہا۔

اس دوران پولیس نے بیلسٹک وین بھی منگوائی۔اس کی مدد سے خوفناک ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود پولیس ملزمان کے ٹھکانے کے نزدیک تک پہنچی۔ 4 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں دونوں ملزمان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

پہلے جگروپ سنگھ پار ہوا لیکن من پریت عرف منو کوسا نے ایک گھنٹے تک مقابلہ جاری رکھا اور نشانہ بن گیا ۔ مقابلے میں پولیس کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرا مین بھی پولیس مقابلے کو کور کرتے ہوئے زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو ان کے آبائی گاؤں کے نزدیک 29 مئی کو نشانہ بنا دیا گیا تھا۔ لارنس بشونی، من پریت اور روپا نے اپنے دیگر کارندوں کے ساتھ مل کر گلوکار کو نشانہ بنایا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.