حالات تیزی سے بدلنے لگے!!! ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کا کئی برس بعد وطن واپسی کا فیصلہ

حالات تیزی سے بدلنے لگے!!! ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کا کئی برس بعد وطن واپسی کا فیصلہ

کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما بابر غوری نے 2 مقدمات میں سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بابر غوری نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

بابر غوری کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل پر جو بھی الزامات ہیں اور انکوائریاں ہیں وہ ملک واپس آکر مقدمات سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت عالیہ نے بابر غوری کی 2 ہفتےکیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے،

عدالت نے بابر غوری کو ایک ایک لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانےکا حکم دیتے ہوئے انہیں 14 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنےکی ہدایت کی ہے۔ خیال رہےکہ بابر غوری گزشتہ کئی برسوں سے امریکا میں مقیم ہیں، سابق وزیر کے خلاف ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ کا کیس درج کر رکھا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات امن کے لیے اور آئین کے تحت ہوں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ طے پایا ہےکہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین پاکستان کے ماتحت ہوں گے اور یہ مذاکرات پارلیمنٹ کی گائیڈ لائنزکے مطابق ہوں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی پر ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے جلد پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلایا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یوٹرن ماہر عمران خان سے پوچھا جائےکہ امریکی سازش کا بیانیہ کہاں گیا، عمران خان آئے دن شوشے چھوڑ رہے ہیں، نیب اصلاحات کے بعد اب 90 دن کا ریمانڈ نہیں ہوگا، 90 دن کا ریمانڈ نہ ہونےکا فائدہ اب تحریک انصاف کے لوگوں کو ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.