چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیرصدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا69واں اجلاس کل ہوگا۔
پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹرل کنٹریکٹ

میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس میں پی سی بی کا آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں قومی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی نے آج ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں مردکھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے۔ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی کے بعد 9یں نمبر پر آگئے ہیں۔بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ہی میٹ ہنری کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے عماد وسیم اس فہرست میں 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور سٹیو سمتھ کا تیسرا نمبر ہے،

پاکستان کے بابر اعظم چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ بولنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا اور جسپریت بمرا کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ 4 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کا کوئی آل راؤنڈر اس فہرست میں پہلے 10 کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بناسکا۔ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے، محمد رضوان کی بھی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس میں پی سی بی کا آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں قومی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی نے آج ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں مردکھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے۔

ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی کے بعد 9یں نمبر پر آگئے ہیں۔بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ہی میٹ ہنری کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے عماد وسیم اس فہرست میں 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور سٹیو سمتھ کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے بابر اعظم چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ بولنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا اور جسپریت بمرا کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ 4 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کا کوئی آل راؤنڈر اس فہرست میں پہلے 10 کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بناسکا۔ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے، محمد رضوان کی بھی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.