ہرماہ پیٹرول مہنگا ہو گا: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے معاہدے نےپاکستانیوں کو حیرت میں ڈال دیا

ہرماہ پیٹرول مہنگا ہو گا: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے معاہدے نےپاکستانیوں کو حیرت میں ڈال دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) اور پاکستان کےدرمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے

معاشی اقدامات سے اتفاق کر لیا ہے ۔ نجی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف حکومت پاکستان کےبجٹ اہداف سےمتفق ہو گیا ہے

جس کے بعد حکومت پاکستان کے ساتھ معاہد ہ طے پا گیا ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر ہرماہ 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

جبکہ آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے ، جی ایس ٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 3 ہزار8 ارب روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 3 سو ارب روپے کرنے پر اتفاق ہوا ہے،

انکم ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف 55 ارب روپے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے پٹرولیم مصنوعات پر یکم جولائی سے سیلز ٹیکس 11 فیصد کی شرح سے وصول کیا جائے۔

دوسری جانب انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )سے معاہدے کے اثرات سامنے آنے لگے ،انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہونے کے بعد 210روپے 49پیسے کا ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2روپے سستاہونے کے بعد 213روپے کا فروخت ہو رہا ہے،جبکہ سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 6پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد 100انڈیکس 42ہزار 519پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.