سی ٹی ڈی نے الرٹ بھی جاری کردیا

سی ٹی ڈی نے الرٹ بھی جاری کردیا

پشاور (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی نے عمران خان کو زندگی کے خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے

افغانستان کے ایک مجرم کی خدمات حاصل کی ہیں، جو ممکنہ طور پر اٹیک کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے،

جس میں کہا گیا ہے کہ شرپسند ، سابق وزیر اعظم عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ شرپسندوں نے افغانستان کے ایک مجرم کی خدمات حاصل کی ہیں،

جو ممکنہ طور پر اٹیک کرسکتا ہے۔ حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی کے رہنماء ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو نشانہ بنانے کے لیے ایک ٹارگٹ کلر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مذکورہ تھریٹ الرٹ کے متن کا اشتراک مختلف فورمز پر کیا گیا ہے۔

جس کے مطابق افغانستان کے ایک مجرم کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ عمران خان کو ٹارگٹ کرے۔ جب کہ اس مجرم نے یہ ذمہ داری دوسروں کے سپرد کی تھی۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تھریٹ الرٹ کے تناظر میں سابق وزیر اعظم کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

خیبر پختونخوا کے ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی ہے کہ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ 18 جون کو جاری کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسے خفیہ رکھا جائے اور سوشل میڈیا پر اسے لیک نہ کیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنماء فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹ کیا تھا کہ رپورٹس ہیں کہ ایک مجرم کو عمران خان کو ٹارگٹ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جب کہ پی ٹی آئی کے ایک ورکر نے ایسی ہی بات کی کہ اس مجرم نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں ایک گھر بھی حاصل کرلیا ہے۔ ماضی میں بھی متعدد سیاسی رہنمائوں سے متعلق تھریٹ الرٹس جاری کیے گئے تھے جس میں متعلقہ اداروں سے سخت حفاظتی سہولیات فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.