نواز شریف گرفتار ہوسکتے ہیں ؟ وفاقی وزیر نے اپنی ہی حکومت کو خبردار کر دیا

نواز شریف گرفتار ہوسکتے ہیں ؟ وفاقی وزیر نے اپنی ہی حکومت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو راہداری ضمانت نہیں ملتی تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملتی ہے تو وطن واپسی پر گرفتار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو بھی حفاظتی ضمانت ملی تھی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پرویز مشرف کا کیس مقرر کر کے جلد سماعت کرنی چاہیے۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کے عمران خان نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ویڈیو لے کر نیب کو بلیک میل کیا اور اسے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔

عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ نیب کا رونا رونے والے فتنہ خان نے دھوکے سے طیبہ کو ہفتوں وزیر اعظم ہاوس میں حبس بے جا میں رکھا۔ مریم نواز نے ٹوئیٹ میں مزید ہے کہا کہ چئیرمین نیب کی ویڈیوزلیں اور پھران ویڈیوز کے ذریعے چئیرمین نیب کو بلیک میل کیا اور من پسند فیصلے لئے،

عمران خان کا نیب کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کئے جانے پر سخت ایکشن ہونا چاہیئے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب ترمیمی بل کے خلاف ہر فورم پر مزاحمت اور اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 26 سال پہلے انصاف کی تحریک شروع کی تھی اور اس وقت سے کہہ رہا ہوں کہ اگر قانون کی حکمرانی نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، نبی کریمؐ نے جو صدیوں قبل کہا تھا کہ قانون سب کے لیے ایک ہو، تب ہی قوم ترقی کرسکتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بڑے مجرموں کو قانون کے نیچے لانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، نیب میں کی گئی ترامیم کو اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، جن لوگوں نے نیب کے قانون میں ترامیم کی ہیں انہیں جیلوں میں ڈال دینا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ خرم دستگیر کا بیان ثبوت ہے کہ یہ این آر او لینے کے لیے حکومت میں آئے، مہنگائی اور عوامی مسائل امپورٹڈ حکومت کی ترجیح نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق شرکا کے درمیان خواجہ آصف کا صدر مملکت سے متعلق بیان بھی زیر بحث آیا۔ رہنماؤں نے خواجہ آصف کے بیان کو شرم ناک اور حلف سے انحراف قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.