کیا پیٹرول مزید مہنگا ہوگا ؟ وزیراعظم شہباز شریف نے عندیہ دے دیا

کیا پیٹرول مزید مہنگا ہوگا ؟ وزیراعظم شہباز شریف نے عندیہ دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے بہت مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، پچھلی نااہل حکومت کی وجہ سے ہمیں

معاشی بحران ملا، معاشی بحالی کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کریں گے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا

کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا ہم نے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ روک کر اور سبسڈی دے کر آنے والی حکومت کے لیے جال بچھایا،

ہم عوام کوریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں اسی لیے دو ہزار روپے فی گھرانہ دے رہے ہیں تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت مشکل وقت میں حکومت سنبھالی،

پچھلی نااہل حکومت کی وجہ سے ہمیں معاشی بحران ملا، دنیا میں معاشی صورتحال بہت گھمبیر ہے، یہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن ہم عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے لیکن معاشی بحالی کے لیے مزید مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بجٹ میں عوام پر سے ٹیکس کا بوجھ مزید کم کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیزی کے رحجان کے باعث ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا میں تمام ممالک 2، 3 پروگرامز کے بعد آئی ایم ایف سے نکل گئے۔ ہمارے آج اور کل رات آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.