مستقبل کے سسر اور داماد کے درمیان اسنوکر مقابلہ، ویڈیو وائرل

مستقبل کے سسر اور داماد کے درمیان اسنوکر مقابلہ، ویڈیو وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی اور ان کے ہونے والے داماد کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی اسنوکر کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

اس ویڈیو کو شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر شیئر کیا جس میں وہ ہونے والے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ اسنوکر کھیلنے میں مگن ہیں۔

چند سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہین نے شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’فیملی فن ٹائم‘۔ یاد رہے کہ

اس سے قبل بھی شاہد اور شاہین کی کرکٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شاہین کے شاہد آفریدی کو بولڈ کرنے پر ان کی بیٹیوں کے تاثرات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے تھے۔

دونوں سپر اسٹارز کے درمیان رشتے داری کے ساتھ ساتھ بہترین دوستی کا رشتہ بھی قائم ہںو چکا ہںے۔

جسے ان کے مداح کافی سراح رہںے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.