جوڑ توڑ عروج پر جا پہنچی!!!! آصف زرداری نے پرویز الہٰی کو بڑی آفر دے دی

جوڑ توڑ عروج پر جا پہنچی!!!! آصف زرداری نے پرویز الہٰی کو بڑی آفر دے دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی کامیابی

کیلئے حکمت عملی طے کر لی جبکہ دوسری جانب سابق صدرآصف زرداری نے پرویز الہٰی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش کردی ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ادھر

وزیراعظم شہباز شریف نے فون پر رابطہ کرکے چودھری شجاعت سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے اپوزیشن کے کچھ ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکنے

کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان کو ممکنہ گرفتاریوں اور حکومتی حربوں سے بچانے کیلئے اجلاس سے قبل محفوظ مقامات پر اکٹھے رکھنے کا پروگرام بنایا گیا ہے تاکہ اپوزیشن ارکان حکومتی دسترس سے دور رہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری چودھری شجاعت سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا،

چودھری شجاعت کو چودھری پرویز الہٰی کو منانے کی درخواست کی، اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کے تعاون سے ہی حکومت آگے چل سکتی ہے۔ یہ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں چودھری پرویز الہیٰ کو

حکومتی امیدوار بنانے کیلئے وزیر اعظم سے بات کرنے کو تیار ہوں ورنہ آپ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے میں سپورٹ کریں اور پارٹی کے ارکان کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایت کریں، چوہدری شجاعت حسین نے اس پر خاموشی اختیار کی۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے ایک اعلی سطحی وفدنے رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن ودیگر سے ملاقات کی۔وفد میں مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ،سینئر نائب صدر علی اکبر گجرودیگر شامل تھے۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز آکر این اے 245کے ضمنی انتخاب میںایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امید وار معید انور کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ وفاقی سطح پر اتحاداورمعاہدہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ اتحاد مزید آگے بھی قائم رہے اور ساتھ ہی ساتھ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بھی مشاورت جاری رہے گی۔شاہ محمد شاہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر نہیں آئے بلکہ ہم اپنے گھر پر آئے ہیں ایم کیو ایم پاکستان سندھ کی ایک حقیقت ہے جس کو ہم سب تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم یہاں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر تشریف لائے ہیں اور ہم مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 245کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار معیدانور کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں نہ صرف حمایت کا اعلان بلکہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان کو یہ ہدایت کرتے ہیں کہ این اے 245کے ضمنی الیکشن میں بھر پور انداز میں کام کریں اور الیکشن کے دن ووٹرزکو گھروں سے نکال کر پتنگ کے نشان پر ایسے مہر لگاوائیں جیسے شیر کے نشان پر لگاتے

Leave a Reply

Your email address will not be published.