پشاور کی طالبہ نے کراچی پہنچتے ہی کس سے شادی کر لی؟

پشاور کی طالبہ نے کراچی پہنچتے ہی کس سے شادی کر لی؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر کے ساتھ گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرلی،پشاور پولیس نے جیکب آباد سے ملزم انس کو گرفتار کرکے طالبہ کو بازیاب کرالیا،طالبہ نے پسند کی شادی کا اعتراف کرلیا ۔

روزنامہ جنگ کی میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹائون اس کی بیٹی مسماۃ ( ت) جو گورنمنٹ سکول میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی گزشتہ روز گھر سے اسکول گئی اور واپس نہیں آئی انہوں نے بیٹی کی تلاش شروعکی تو معلوم ہوا کہ جس دن سے طالبہ لاپتہ ہوگئی تھی

اسی دن اس نے کراچی کے رہائشی کے ساتھ فون پر بات کی تھی پولیس نے آخری بار لڑکی کے ساتھ فون پر بات کرنے والے کراچی کےرہائشی کی تلاش شروع کی اوراسکے ساتھ بات کرنے پر دلہ زاک روڈ کے رہائشی کو شامل تفتیش کیا اوراس کی تفتیش کے بعد

ہنگو کے رہائشی تک پہنچ کر اس سے تفتیش شروع کی اس نے پولیس کو بتایا کہ جس لڑکی کے ساتھ بات کرنے والا شخص کراچی میں ایک پولیس افسر کا پرائیویٹ ڈرائیور ہے اس نے پولیس کو مزید بتایا کہ ہنگو کی رہائشی خاتون کی کراچی میں شادی ہوگئی تھی جو

اکثر مذکورہ ڈرائیور کے ساتھگائوں آتی تو ڈرائیور ان کے حجرے میں رات گزارتاتھا اور اس وجہ سے اس کی ڈرائیور کے ساتھ تعلق بن گیا تھا وقوعہ سے ایک روز قبل بھی ڈرائیور نے ہنگو کے رہائشی کے ساتھ فون پر بات کی تھی۔ تفتیش کے بعد ایس ایچ اوتھانہ ٹائون

جاوید خان پولیس نفری کے ہمراہ کراچی پہنچے اور وہاں لڑکی کو انس نامی ٹک ٹاکر سمیت گرفتار کر لیا پولیس کاکہناہے کہ لڑکی نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس کی معروف ٹک ٹاکرکے ساتھ انسٹا گرام پر دوستی قائم ہو گئی تھیاس کے بعد وہ اکثر

موبائل فونپر بات کرتے تھے پولیس کا کہناہے کہ ملزم ٹک ٹاکر انس انتہائی ہوشیار ہے اس نے اپنی شناخت چھپانے اور گرفتاری سے بچنے کے لئے لڑکی کو اغوا کرنے سے ایک روز قبل اپنا موبائل آف

کردیاتھا اور سوشل میڈیا سے اپنی تمام ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی تھی اور ڈرائیور کے موبائل فون سے رابطے کرتاتھا جو اس کی گرفتاری کا سبب بنا گزشتہ روز پولیس نے انس کو جیکب آباد تھانہ سول لائن کراچی سے گرفتارکرکے طالبہ کو بازیاب کرالیا اور بعدازاں دونوں کو عدالت میں پیش کیا جہاں

طالبہ نے انس کے ساتھ اپنی مرضی سے شادی رچانے کااعتراف کر لیا ہے۔دوسری جانب تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر غیرت کے نام پر قتل کی اندوہناک واردات کے دور ان 8 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،شوہر شدید زخمی ہوگیا،

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کاآغاز کردیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اڈیالہ روڈ پر نادرا آفس کے باہر فائرنگ کی جس سے حسن تاج نامی خاتون جاں بحق اور شوہر ثاقب زخمی ہوگیا، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ حسن تاج نے 8 ماہ قبل ثاقب سے پسند کی شادی کی تھی،

ثاقب اڈیالہ روڈ کے علاقے کلیال کا رہائشی ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے خاتون کی لاش اور زخمی شوہر کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا، فورنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ کی پسند کی شادی پر اس کے گھر والے ناراض تھے،

مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔قبل ازیں تھانہ کُر کے علاقہ 592 گ ب میں سنگدل ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر 6 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، پولیس نے باپ کی مدعیت میں سابقہ اہلیہ ساجدہ بی بی اور اس کے آشنا تنویر حسین کے خلافواقعہ کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

تفصیل کے مطابق 592 گ ب کے رہائشی محمد عباس نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اسکی شادی ساجدہ بی بی سے ہوئی ان کے ہاں بیٹی سمیرا پیدا ہوئی، گھریلو ناچاقی کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل طلاق لے لی اور تنویر کے ساتھ ناجائز مراسم استوار کر لئےاور اپنے آشنا کے ساتھ دوسری شادی کرنا چاہتی تھی لیکن تنویر اسکی بیٹی کو ساتھ رکھنے پر رضامند نہ تھا،

جس پر ساجدہ بی بی نے بیٹی سمیرا پر بہیمانہ تشدد کیا اور حالت غیر ہونے پر گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، جس پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور قاتل ماں اور اسکے آشنا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

Comments are closed.