اب اُڑیں گے پُرزے! 25 مئی کے بعد کیا ہونے والا ہے؟ تحریک انصاف کا دو ٹوک اعلان

اب اُڑیں گے پُرزے! 25 مئی کے بعد کیا ہونے والا ہے؟ تحریک انصاف کا دو ٹوک اعلان

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تمام تیاریاں مکمل لی ہیں،

انشاء اللہ پرسوں 25 مئی کو پاکستان کے عوام تاریخ رقم کریں گے،پیر کے روز ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ25 مئی کے بعد پاکستان کے فیصلے بند کمروں

میں نہیں ہوں گے، سازش اور حرام کے پیسوں کی بنیاد پرفیصلہ ہوں گے نہ کوئی بیرونی طاقت کرے گی، حقیقی آزادی مارچ کے بعد بس نام رہے گا اللہ کا اور راج کرے گی خلقِ خدا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے

شہباز حکومت نے 2پلان تیار کرلیے ہیں،پلان اے کے تحت شرکا کو سرینگر ہائی وے سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا، ریڈ زون کو مکمل سیل ہوگا اور صرف ایک راستہ ہی کھلا ہوگا، زیرو پوائنٹ، فیض آباد، بارہ کہو، روات، گولڑہ پر کنٹینرز لگائے جائیں گے ،

مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کے آزادی مارچ کے پلان اے کے تحت شرکا کو سرینگر ہائی وے سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔ پلان اے کے تحت ریڈ زون کو مکمل سیل ہوگا اور صرف ایک راستہ ہی کھلا ہوگا،

زیرو پوائنٹ، فیض آباد، بارہ کہو، روات، گولڑہ پر کنٹینرز لگائے جائیں گے اور مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔ پلان کے تحت اگر حکومت نے مارچ کے شرکا کو روکنے کا فیصلہ کیا تو پلان بی پرعمل ہوگا جس کے تحت مارچ کے شرکا کو

اٹک کے قریب روکا جائے گا اور موٹر وے سمیت جی ٹی روڈ کو بھی بند کردیا جائے گا اور سڑکوں کو بند کرنے کیلئے300سے زائد کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ حکومتی پلان بی میں پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاریاں بھی ہوں گی اور اس حوالے سے پولیس نے فہرستیں تیار کرنے کے ساتھ چھاپہ مار ٹیمیں بھی تیار کرلی ہیں۔

Comments are closed.