پی ٹی آئی کا لانگ مارچ!!!ٹرپل ون بریگیڈ کی خبر بھی آگئی

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ!!!ٹرپل ون بریگیڈ کی خبر بھی آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے ٹرپل ون برگیڈ طلب کر لی ،لانگ مار چ روکنے کیلئے دیگر صوبوں سے 11 ہزار کی نفری طلب کر لی ،آنسو گیس ،لاٹھیاں ،قیدی وینذ اور واٹر کینن گاڑیاں تیار کر لی گئیں ۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا ،ذرائع کے مطابق اجلاس کےدوران ریڈ زون کی سکیورٹی ٹرپل ون برگیڈ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کئے جائیں گے،

اسلام آباد کی مقامی قیادت کی گرفتاریاں کرنے کا بھی امکان ہے۔لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا،اسلام آباد میں ایکٹیو ممبران کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیدیا گیا،دیگر صوبوں سے 11 ہزار نفری طلب کر لی گئی،

پنجاب،آزاد کشمیر،ایف سی اور رینجرز ڈیوٹی پر معمور ہو گی،اسلام آباد پولیس کی 5 ہزار نفری دھرنا ڈیوٹی پر ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس کو 11 ہزار آنسو گیس کے شیل فراہم کر دئیے گئے ہیں،واٹر کینن اور لاٹھیاں بھی تیار کر لی گئیں،

مختلف صوبوں سے 100 قیدی ویگنیں بھی بلائی گئی ہیں، تمام صوبوں کی نفری کو مکمل کمانڈ سسٹم سمیت طلب کیا گیا ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس حکام کی مشاورت سے اپنی تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوائیں تھیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے

حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے شہباز حکومت نے 2پلان تیار کرلیے ہیں،پلان اے کے تحت شرکا کو سرینگر ہائی وے سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا، ریڈ زون کو مکمل سیل ہوگا اور صرف ایک راستہ ہی کھلا ہوگا، زیرو پوائنٹ، فیض آباد، بارہ کہو،

روات، گولڑہ پر کنٹینرز لگائے جائیں گے ،مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کے آزادی مارچ کے پلان اے کے تحت شرکا کو سرینگر ہائی وے سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔ پلان اے کے تحت ریڈ زون کو مکمل سیل ہوگا اور

صرف ایک راستہ ہی کھلا ہوگا، زیرو پوائنٹ، فیض آباد، بارہ کہو، روات، گولڑہ پر کنٹینرز لگائے جائیں گے اور مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔ پلان کے تحت اگر حکومت نے مارچ کے شرکا کو روکنے کا فیصلہ کیا تو پلان بی پرعمل ہوگا

جس کے تحت مارچ کے شرکا کو اٹک کے قریب روکا جائے گا اور موٹر وے سمیت جی ٹی روڈ کو بھی بند کردیا جائے گا اور سڑکوں کو بند کرنے کیلئے300سے زائد کنٹینرز لگائے جائیں گے۔

حکومتی پلان بی میں پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاریاں بھی ہوں گی اور اس حوالے سے پولیس نے فہرستیں تیار کرنے کے ساتھ چھاپہ مار ٹیمیں بھی تیار کرلی ہیں۔

Comments are closed.