ایک انتہائی دلچسپ مزاحیہ تحریر ، ٹائیگر ناراض ہونے سے پہلے ایک بار ضرور پڑھیں

ایک انتہائی دلچسپ مزاحیہ تحریر ، ٹائیگر ناراض ہونے سے پہلے ایک بار ضرور پڑھیں

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔دوستو،بند دکان کے تھڑے پر بیٹھے دو بوڑھے آپس میں باتیں کرتے ہوئے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے تھے کہ ایک متجسس راہگیر نے ان سے

اتنا خوش ہونے کی وجہ پوچھ لی۔ ایک بوڑھے نے بمشکل اپنی ہنسی پر قابو پاتے ہوئے کہا۔۔ ہمارے پاس اس ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک شاندار منصوبہ ہے۔ اور وہ منصوبہ یہ ہے کہ ساری قوم کو قید میں ڈال دیا جائے اور ان سب کے ساتھ ایک گدھا بھی قید میں ڈالا جائے۔ ۔راہگیر

نے حیرت سے دونوں کو دیکھا اور پوچھا۔۔ ان سب کے ساتھ ایک گدھے کو کیوں قید کیا جائے؟دونوں بوڑھوں نے فلک شگاف قہقہہ لگاتے ہوئے ایک دوسرے کو دیکھا، اور ایک بوڑھے نے دوسرے سے کہا۔۔دیکھا نورے، آ گیا یقین تجھے میری بات پر، میں نہیں کہتا تھا کہ بخدا اس قوم

کے بارے میں کوئی بھی نہیں پوچھے گا۔ کسی کو قوم کا
خیال نہیں آتا، سب کو گدھے کا خیال آتا ہے۔باباجی فرمارہے تھے۔۔ پاکستان میں تحریک انصاف واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جس کی خواتین ’’ٹوپیاں‘‘ پہنتی ہیں اور مرد’’دوپٹے ‘‘ ۔۔ ایک شخص نے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ

فون کیا تو اس سے پوچھا گیا کہ آپ کی کیا مدد کی جا سکتی ہے؟وہ بولا۔۔ میں وزیراعظم بننا چاہتا ہوں۔۔پرائم منسٹر سیکرٹریٹ سے غصے میں کہاگیا۔۔ کیا تم پاگل ہو؟؟ ۔۔اس شخص نے اطمینان بھری سانس لی اور مزید بولا۔۔ یہ ایک ہی شرط ہے یا اس کے علاوہ کوئی اور بھی ہے۔۔؟

ایک آدمی فش فارم میں کانٹا لگا کر بیٹھا تھا۔ گارڈ نے دیکھا تو بھاگتا ہوا اس کے پاس پہنچا اورکہنے لگا۔۔ یہاں مچھلیاں پکڑنا منع ہے۔ چلو نکلو یہاں سے۔۔۔اس آدمی نے معذرت کی اور کانٹا پانی سے باہر نکالا جس کے ساتھ بینگن لگا ہوا تھا۔گارڈ نے حیرت زدہ ہوکر آدمی سے پوچھا۔۔۔

تم بینگن لگا کر مچھلیاں پکڑ رہے تھے؟؟؟وہ آدمی بڑی معصومیت سے بولا۔۔جی ہاں۔۔ گارڈ نے طنزیہ ہنسی ہنستے ہوئے کہا۔۔ٹھیک ہے تم پکڑو مچھلیاں،فکر کی کوئی بات نہیں۔۔اس شخص نے گارڈ کی طرف تشکرانہ انداز میں دیکھا ، کانٹا لگایا اور اسے پانی میں ڈال دیا۔۔دو گھنٹے بعد گارڈ کو وہ آدمی ایک درجن مچھلیوں کے ساتھ باہر جاتا نظر

آیا۔۔گارڈ نے حیران ہو کر پوچھا۔۔ تم نے یہ مچھلیاں بینگن لگا کر پکڑی ہیں؟؟تو آدمی نے جواب دیا۔۔ نہیں وہ بینگن تو تمہارے لئے تھا۔واقعہ کی دُم: یہ قطعی غیرسیاسی ہے، اس میں بینگن اصل والا ہی ہے۔۔

Comments are closed.