1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس اکٹھا کرنے کا مشن ،ایف بی آر نے بڑی چھوٹ ختم کرنے کی تیاری کر لی

1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس اکٹھا کرنے کا مشن ،ایف بی آر نے بڑی چھوٹ ختم کرنے کی تیاری کر لی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے رکھتے ہوئے 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2711 ارب روپے، سیلزٹیکس کی مد میں 3295 ارب روپے کی وصولی، پیٹرولیم لیوی کی مد میں 406 ارب روپے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے تقریباً 700

ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور لائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال دفاع پر 1586 ارب روپے، سود ادائیگیوں کی مد میں 3523 ارب روپے، اخراجات کا تخیمنہ 12ہزار 994 ارب روپے، آمدن کا تخمینہ 10 ہزار 272 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 843 ارب روپے

وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔دوسری خبر کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئے ، وزیرمملکت حناربانی کھربھی ان کے ہمراہ ہیں۔ بلاول بھٹوصدرورلڈاکنامک فورم کی دعوت پرسوئٹزرلینڈروانہ ہوئے جہاں وہ ڈیووس میں ہونے والے

ورلڈ اکنامک فورم کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز چین کا دورہ کیا تھا ، چینی ہم منصب وانگ ژی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کوپاک چین دوستی کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بطور وزیرخارجہ چین کے پہلے دورے پر انتہائی مسرت ہے، دوطرفہ تعلقات کی 71ویں سالگرہ کے موقع پردورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے، چین کی قیادت اورعوام کیلئے نیک خواہشات کاپیغام لایا ہوں،

پاک چین دوستی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کیلئے بھی ضروری ہے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان چین کیساتھ سٹریٹجک تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے، پاک چین لازوال دوستی وقت کیساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے،

ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون پر شکر گزر ہیں ،سی پیک پر ینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے ، پاکستان چینی شہریوں پرحالیہ دہشتگردحملےکی مذمت کرتاہے، چینی شہریوں پرحملہ کرنیوالوں کوکٹہرےمیں لائیں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چینی ہم منصب کی خصوصی دعوت پر چین کا دورہ کیا تھا

Comments are closed.