ظہیر کے بغیر مر جاؤں گی۔۔۔حالیہ بیان پر دعا زہرہ کی والدہ کا رد عمل بھی آگیا

ظہیر کے بغیر مر جاؤں گی۔۔۔حالیہ بیان پر دعا زہرہ کی والدہ کا رد عمل بھی آگیا

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے شوہر سے متعلق نئے بیان پر دعا کی والدہ کا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

صائمہ مہدی کاظمی نے بیٹی دعا زہرا کے نئے انٹرویو پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

دعا کی والدہ کا جاری کیے گئے نئے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ جو بیٹی اپنے باپ کے سینے پر سوئے تو کیا وہ بیٹی

کوئی انتہائی اقدام اٹھا سکے گی؟ وہ کچھ نہیں کرسکتی، عدالتیں اپنا کام کر رہی ہیں لیکن اب عدالتوں میں کافی دن کی چھٹیاں آگئی ہیں

لہٰذا جو لوگ میری بیٹی کے پاس جا کر غلط انٹرویو کر رہے ہیں اُنہیں سوچنا چاہیے، جو انٹرویو لے رہے ہیں اُن کے اپنے بھی تو بچے ہوں گے۔

دعا کی والدہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ میری بیٹی کے پاس جا کر اس سے غلط باتیں کروا رہے ہیں وہ لوگ میری بیٹی کو دماغی مفلوج کر رہے ہیں، وہ ہمیں یہ پیغام دلوانا چاہ رہے ہیں کہ دعا کچھ بھی کرسکتی ہے۔دعا کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں یوٹیوبرز اور دعا کا انٹرویو لینے والے صحافیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی والدین کو اتنی تکلیف اور اذیت دینا بہت غلط بات ہے، ایسا مت کریں، میری بچی سے غلط بیان نہ دلوائیں اس کے دماغ سے نہ کھیلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.