محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جولائی سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جبکہ 21 جولائی کو ملک کے دیگر علاقوں میں پھیل جائیں گی۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 تا 26 جولائی کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔ ادھر پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔21

تا 26 جولائی بنوں، لکی مروت، ساہیوال میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی آئی خان، اوکاڑہ، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 22

تا 26 جولائی ژوب، زیارت بارکھان، بولان، سبی، قلات، خضدار میں بارش کا امکان ہے۔  24 سے 26 جولائی کے دوران سندھ کے تمام اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہره، دیر، کشمیر، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان، ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس طرح کشمیر، گلیات، مرى، چلاس، گلگت، ہنزہ، ستور میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ  ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی اور رخصت ہوتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا دعویٰ ہے کہ اگر چوہدری شجاعت حسین نے بطور پارٹی صدر اپنے ایم پی ایز کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے سے منع کردیا تو ان کا ووٹ ہی شمار نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور چوہدری شجاعت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ایم پی ایز کو ووٹ ڈالنے سے منع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.