حمزہ شہباز شریف مشکل میں پھنس گئے!!! پنجاب اسمبلی سے اہم خبر آگئی

حمزہ شہباز شریف مشکل میں پھنس گئے!!! پنجاب اسمبلی سے اہم خبر آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے 2 ارکان کم ہوگئے۔

سابق وفاقی زیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں مزید 2 ووٹ کم ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے 2 ارکان کم ہوگئے۔ سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما

فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں مزید 2 ووٹ کم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل نیازی مستعفی ہوگئے جبکہ

بہاولنگر سے ایک لیگی رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل ہو گئے ہیں، 17 جولائی کو ن لیگ کی ساری عمارت زمیں بوس ہوگی۔ دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے نون لیگ کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

فیصل نیازی اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ فیصل نیازی کا استعفی 22 مئی سے منظور کیا گیا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے۔

فیصل نیازی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ادھر وزارت داخلہ نے پنجاب میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پنجاب کے سات حلقوں میں پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت کیا گیا۔ فوجی اور رینجرز راولپنڈی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، شیخوپورہ اور جھنگ میں تعینات کی جائے۔ وزارت داخلہ نے باضابطہ آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.