تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ۔۔۔!!! محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنادی

تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔۔۔!!! محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنادی۔

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،زیریں /وسطی سندھ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اتوار کے روز

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ناروال04، گجرات، اسلام آباد(ائیر پورٹ) ،سیالکوٹ (ائیر پورٹ) 02، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 02اور دیر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو،چھور، شہید بینظیر آباد ، تربت 42 ، لاڑکانہ، لسبیلہ، موہنجوداڑو، بہاولنگر اور پدیدن میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.