واپڈا افسر کی شادی کے اگلے دن دروازا کھولنے پر کیا ہوا جانیں

واپڈا افسر کی شادی کے اگلے دن دروازا کھولنے پر کیا ہوا جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واپڈا افسر کو شادی کے بعد دن کی روشنی نصیب نہ ہو سکی،سہاگ رات کی اگلی صبح دلہن کے ہمراہ پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا،

نئے نویلے جوڑے کی نعشیں دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان ارشد واپڈا میں اسسٹنٹ کمرشل آفیسر تھا جس کی شادی گزشتہ روز ہوئی تھی۔

دولہا رمضان ارشد کی بارات ضلع مظفر گڑھ چک 141 میں گئی تھی جو رات 11 بجے واپس پتوکی پہنچی، ہر کوئی تھکاوٹ کی وجہ سے جلد سو گیا لیکن اگلی صبح دیر تک دولہا دلہن کے نہ اٹھنے پرگھر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا ۔

دیر تک نہ کھلنے پر تجسس گزرا اور ساڑھے گیارہ بجے کے بعد تالے کو ایک دوسری چابی سے کھولا گیا تو دونوں مردہ پائے گئے۔نعشیں دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا اور پولیس کو اطلاع کردی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی  خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت آمد کے بعد  فواد چودھری  نے بیان جاری کیا ہے کہ

اگر ہم نے بھی عدالتیں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کی طرح اپنے ججوں سے بھری ہوتیں تو اس طرح چکر نہ لگانے پڑتے۔ تفصیلات کے مطابق دفعہ144کی خلاف ورزی کیس میں ضمانت کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان  سیشن جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت پہنچے لیکن وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ وہ رخصت پر ہیں ،

عمران خان کی  عدالتی عملے سے مکالمے کی ویڈیو   فواد چودھری نے  ری ٹویٹ کی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان عدالتی عملے کو کہہ رہے ہیں کہ میڈم زیبا کو آپ نے بتانا ہے کہ عمران خان آیا تھا اور وہ ان سے  معافی مانگنا چاہتا ہے ، اگر میرے الفاظ سے ان کی دل آزاری ہوئی  ہو تو ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *