مریم نواز وزیر اعلی پنجاب۔۔۔آج کی سب سے بڑی خبر

مریم نواز وزیر اعلی پنجاب۔۔۔آج کی سب سے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چودھری نے اپنے وی لاگ میں مریم نواز کی سزا ختم ہونے کے حوالے سے اپنے ردعمل اظہار کرتے ہوئے کہا

ہے کہ مریم نواز اب الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے کے مطابق اب مریم نواز کو ایم پی اے کا الیکشن لڑوایا جائے گا ۔

تاکہ پنجاب کے اندر ان کی حکومت بنائی جائےاور انہیں چیف منسٹر پنجاب بنا دیا جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایسا کرنے کے پیچھے دو وجوہات ہیں ، ایک جبکہ تک پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ نہیں آتا ،

اس وقت تک ن لیگ الیکشن کی طرف نہیں جا سکتی ، کیونکہ پنجاب ان کا قلعہ ہے اور قلعے کے اوپر ہی کسی اور کی حکمرانی ہو گی ، چودھری پرویز الہٰی وہاں بیٹھیں گے تو پھر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے اندر

جیتنے کا تصور کو فراموش کر دے اور یہ ن لیگ قابل قبول نہیں ہے ،لہذا الیکشن سے قبل کسی بھی طرح مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت واپس لینی ہے ، تاکہ وہ کچھ معاملات کو ٹھیک کر سکے اور اس کے بعد الیکشن کی طرف جا سکیں ،

لہذا ایک بات تو طے ہے کہ پنجاب کے اندر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی ، اس کے بغیر ن لیگ کسی بھی طرح الیکشن میں نہیں جا ئے گی ۔ سینئر اینکر پرسن جاوید چودھری کا کہنا تھا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ

مریم نواز صاحبہ پوری پارٹی کے اندر واحد شخصیت ہیں جو لوگوں کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، جنہیں تقریر کرنی آتی ہے ، جسے بات کرنی آتی ہے ، جسے لوگ دیکھنے اور سننے کیلئے لوگ گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *