بارشیں برسانے والا ایک اور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے لگا

بارشیں برسانے والا ایک اور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے لگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بارشیں برسانے والا ایک اور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے لگا ، جس کے باعث محکمہ موسمیات نے 3 سے 4 روز میں تیز بارشوں کی

پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بھارتی راجھستان کے راستے ایک اور ویدر سسٹم پاکستان میں داخل ہورہا ہے۔

جس کی وجہ سے جولائی سے کراچی سمیت سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے، اندرون سندھ میں بھی کل صبح سے بارش ہوسکتی ہے جب کہ 3 سے 4 روز میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیا سسٹم جولائی تک برقرار رہے گا ،

سندھ میں جولائی تک مون سون کی مزید بارشیں متوقع ہیں ، اس دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

مزید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ حکام سے الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کی درخواست کردی گئی۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، کشمیر اور زیریں سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ،

بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ، سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ادھر مون سون بارشوں کی وجہ سے کراچی کے اولڈ ایریا کی حالت ابتر ہوگئی ، مون سون بارش سے اولڈ ایریا کی حالت ناقابل بیان ہے، 15 لاکھ سے زائد آبادی 26 گھنٹوں سے گھروں میں محصور ہےاوربارشی پانی مختلف علاقوں سے اب تک نہ نکالا جا سکا ، 15 لاکھ سے زائد رہائشی 26 گھنٹوں سے بارشی پانی کی وجہ سے گھروں میں دُبک کر بیٹھے ہیں جب کہ اولڈ ایریا کے مکین اب تک وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی راہ تک رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.